کرکٹ چھوڑنے کے بعد فاسٹ باؤلر جنید خان سیاست کے میدان میں قسمت آزمائیںگے
اپنے علاقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
ایبٹ آباد کرکٹ چھوڑنے کے بعد فاسٹ باؤلر جنید خان سیاست کے میدان میں قسمت آزمائیں گے۔ اپنے علاقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان ہوا تو میرا نام شامل نہیں تھا۔ ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ اگر انگلینڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر سلیکشن کی گئی ہے تو میرا ریکارڈ سب سے اچھا ہے۔
پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلا ہوں۔ انگلینڈ میں میری پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے تو مجھے ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ اس صورت حال میں بھی مایوس نہیں ہوں، پہلے سے زیادہ محنت کروں گا اور کوشش کروں گا کہ سلیکشن کمیٹی کے دل جیت سکوں۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی کے نئے قوانین سےریورس سوئنگ کرنے والے فاسٹ باؤلرز کو مشکلات پیش آئیں گی۔
انہیں وکٹیں لینے کے لیے کافی زور لگانا پڑے گا۔ بال پر تھوک نہیں لگے گا اور شائن نہیں ہو گا تو ہر باؤلر کے لیے حریف بلے باز کو آوٹ کرنا چیلنج ہوگا۔ پاکستان کے پاس شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے نوجوان بولرز کا ہونا بہت خوشی کی بات یے۔ جونئیرز کے ساتھ سٰنیرز کا کمبی نیشن ہوتو نئے لڑکوں کو سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے۔ اس سے سینئرز پر بھی پرفارمنس کا پریشر آتا ہے۔مسلسل موقع نہ ملنے کے بعد جب چانس ملتا ہے تو کھلاڑی پر پریشر ہوتا ہے۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ پریشر کی وجہ سے کرکٹر اپنی نیچرل گیم نہیں کھیل پاتا ۔میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے ۔ گاؤں میں اپنی ایک چھوٹی سی اکیڈمی ہے، جہاں ٹریننگ کر لیتا ہوں۔ خود کو فٹ رکھا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ٹیم کو دستیاب ہوسکوں۔
Junaid Khan will Try His Luck in Politics
After leaving Abbottabad cricket, fast bowler Junaid Khan will try his luck in politics. He announced to contest elections from his constituency. Fast bowler Junaid Khan says that it is more sad than being out of the central contract that when 29 players were announced for the tour of England, my name was not included. Speaking on the video link, Junaid Khan said that if the selection was made on the basis of performance in England, then my record is the best.
I have played most county cricket among the players in the Pakistan team. Judging by my performance in England, I should have been part of the team. Even in this situation, I am not disappointed, I will work harder than before and try to win the hearts of the selection committee.
Junaid Khan said that fast bowlers who reverse swing with the new ICC rules in England will face difficulties.
They will have to work hard to take wickets. If there is no spit on the ball and there is no shine, then it will be a challenge for every bowler to get out the opposing batsman. It is a great pleasure for Pakistan to have young bowlers like Shaheen Afridi and Naseem Shah. The combination of seniors with juniors gives new boys a lot of opportunities to learn. This also puts pressure on the seniors to perform. After not getting a chance, when there is a chance, there is pressure on the player. Junaid Khan said that due to pressure the cricketer could not play his natural game. The same has happened to me. I have my own small academy in the village, where I train. Keeps fit so I can be available to the team when needed.