Sports

Who’s the fittest “Superman player” in Pakistan | Cricket

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹنس ٹیسٹ کا حیران کن نتجہ سامنے آگیا ، پاکستان کا سب سے فٹ’’ سپر مین کھلاڑی‘‘ کون نکلا ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے ۔۔۔شان مسعود سپر فٹ کرکٹرزکی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ سابق کپتان سرفرازاحمد کے فٹنس لیول میں نمایاں بہتری آگئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہونے والے فٹنس ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ گذشتہ روز جاری رہا، 10قومی کرکٹرز کو مختلف آزمائشوں سے گزارتے ہوئے ڈیٹا مرتب کیا گیا، ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقاریونس بھی ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود سپر فٹ قرار پائے،یویو ٹیسٹ میں ان کا سکور20رہا، سابق کپتان سرفرازاحمد کے لیول میں نمایاں بہتری آئی ہے، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس بھی اپنا معیار برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، عمادوسیم، یاسر شاہ اورعابد علی چند آزمائشوں میں تھوڑا مشکل میں دکھائی دیے۔  1،2 روز میں مرتب کی جانے والی ٹرینر یاسر ملک کی حتمی رپورٹ میں تعین ہوسکے گا کہ مجموعی فٹنس تسلی بخش رہی یانہیں۔ یاد رہے کہ پی سی بی کو تمام سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینا تھے، انجریز سے نجات کیلیے کوشاں حسن علی اور فخرزمان میڈیکل پینل سے کلیئرنس کے بعد جانچ کرانے کے قابل ہوں گے۔وائرل انفیکشن کے شکار کرکٹراظہرعلی،اسد شفیق، محمد رضوان، ٹائیفائیڈ میں مبتلا عثمان شنواری کا ٹیسٹ چند روز بعد لیا جائے گا، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاداب خان بنگلہ دیش پریمیئرلیگ سے واپسی پر 20جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔پی سی بی نے اعلان کررکھاہے کہ جس کرکٹر کا فٹنس لیول مطلوبہ معیار سے کم ہوا اس کی تنخواہ سے 15فیصد کٹوتی شروع ہوجائے گی، یہ سلسلہ بہتری آنے تک جاری رہے گا۔

By Google Translator:

LAHORE (Monitoring Desk) Fitness test results have come out, who is Pakistan’s most fit “Superman player”? Will not believe – Sean Masood is at the forefront of the Super Fit Cricketer race while former captain Sarfraz Ahmed’s fitness level has improved significantly. The second phase of the fitness test, which began at the National Cricket Academy Lahore, continued yesterday. Data were collected from 10 national cricketers through various tests, head coach Misbah-ul-Haq and bowling coach Waqarounis also reviewed the fitness of the players at different stages of the test. ۔ According to sources, Sean Masood was found to be super fit, his score in the UV Test was 20, the level of former captain Sarfraz Ahmed has improved significantly, Imamul Haq, Shaheen Shah Afridi, and Mohammad Abbas also managed to maintain their quality And Abid Ali appeared a little difficult in a few trials. In the final report of the trainer Yasser Malik, set in 1,2 days, it will be determined that overall fitness has been satisfactory. It should be noted that PCB had to take a fitness test of all the Central Contracting cricketers, Koshan Hassan Ali and Fakhrman will be able to undergo clearance from the medical panel to get rid of injuries. Cricket victims of viral infection: Asher Shafiq, Mohammad Rizwan, Usman Shinwari’s test for typhoid will be taken a few days later. Wahab Riaz, Mohammad Amir and Shadab Khan will report to the National Cricket Academy on January 20 on their return from the Bangladesh Premier League. The PCB has announced which cricketer If the fitness level falls below the required standard, the salary will be deducted at 15%. Will continue till …

Saifullah Aslam

Owner & Founder of Sayf Jee Website

Leave a Reply

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker